انگلش فٹبال لیگ ،ہل سٹی نے مانچسٹریونائیٹڈ کو اپ سیٹ شکست دیدی
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ 2026-27کا گزشتہ روز آغاز ہوگیا ۔
افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن آرسنل نے ایونٹ کیلئے رواں سال کوالیفائی کرنے والے کلب کونٹری کو ہوم گراؤنڈ میں 3-0سے ہرادیا۔رواں برس کوالیفائی کرنیوالی دوسری ٹیم ہل سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2-0سے اپ سیٹ شکست دی ،ہل سٹی کے یونانی گول کیپرکونسٹنٹینوس زولاکیس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیااور مانچسٹر یونائیٹڈ کے کئی حملے ناکام بنادئیے جس پر انہیں پلیئرآف دی میچ کا اعزازدیاگیا۔۔ایورٹن نے کرسٹل پیلس کو 2-0،اپسوچ نے سندرلینڈ کو 2-1اورلیڈزنے نوٹنگھم فاریسٹ کو 1-0سے مات دے دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments