اظہر علی آئی سی سی لیول 3کوالیفائیڈ کوچ بن گئے
سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا اور سفر جاری رہتا ہے :سابق قومی کپتان کا پیغام
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان اظہر علی نے کوچنگ کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب باضابطہ طور پر آئی سی سی لیول 3 کوالیفائیڈ کوچ ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ نے ان کے سفر کے دوران انہیں بے شمار سبق، یادیں اور مواقع فراہم کئے ، اب وہ کھیل کو واپس کچھ دینے کیلئے اپنا تجربہ منتقل کرنا چاہتے ہیں۔اظہر علی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اگلی نسل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ وہ صرف بہتر کرکٹرز ہی نہیں بلکہ پراعتماد افراد اور بہتر ایتھلیٹس بھی بن سکیں۔انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا اور سفر جاری رہتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments