جعلی پارسل :بلیک میلنگ کرنیوالوں کیخلاف 48 گھنٹے میں کارروائی کا مطالبہ

جعلی پارسل :بلیک میلنگ کرنیوالوں کیخلاف 48 گھنٹے میں کارروائی کا مطالبہ

لاہور(کورٹ رپورٹر)جعلی پارسل کے نام پر شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرکے بلیک میلنگ اور رقم ہتھیانے کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مراسلہ ارسال کیا، جس میں آن لائن فراڈ میں استعمال ہونے والی سمز، اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف اڑتالیس گھنٹوں میں کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرکے انہیں بلیک میل کیا جاتا اور رقم لوٹی جاتی ہے ، این سی سی آئی اے ، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے کارروائی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...