ڈاک عملہ کو امریکی پوسٹل سروس ’سٹاپ ایکٹ‘ پر عملدرآمد کی ہدایت

 ڈاک عملہ کو امریکی پوسٹل سروس ’سٹاپ ایکٹ‘ پر عملدرآمد کی ہدایت

درست معلومات کے بغیر امریکا کیلئے ڈاک کی وصولی یاترسیل نہ کی جا ئے :پاکستان پو سٹ

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) پاکستان پوسٹ آفس نے امریکا ڈاک کی بکنگ کے لیے امریکی پوسٹل سروس کے ‘سٹاپ ایکٹ’ قواعد پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ مکمل اور درست معلومات و دستاویزات فراہم نہ کرنے والی ڈاک کی وصولی اور ترسیل نہ کی جائے ۔ مراسلہ میں متعلقہ افسران اور ملازمین کو امریکی پوسٹل سروس کی ہدایات پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ USPS STOP Act Enforcement Requirements کا مقصد بین الاقوامی ڈاک کے ذریعے ممنوعہ، جعلی، خطرناک اور غیر قانونی اشیا کی امریکا منتقلی کو روکنا اور بین الاقوامی ڈاک نظام کو محفوظ بنانا ہے۔’’ الیکٹرانک ایڈوانس ڈیٹا‘‘ سے کسٹمز اور پوسٹل حکام کو ڈاک کی آمد سے خطرے کی نشاندہی میں مدد ملے گی جس سے کسٹمز کلیئرنس میں تیزی، سپلائی چین کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے ڈاک نظام کے غلط استعمال کی روک تھام ممکن ہوگی۔ مراسلے میں افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی ڈاک کی وصولی اور ترسیل نہ کریں جو مقررہ EAD تقاضوں و معیار کے مطابق نہ ہو، نگرانی ،معائنہ یا آڈٹ کے دوران کسی غفلت یا ہدایت کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جا ئیگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...