چناب بیاس لنک ٹنل کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت 16ستمبر کو مقرر

چناب بیاس لنک ٹنل کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت 16ستمبر کو مقرر

اسلام آباد (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کی قانونی جنگ، چناب بیاس لنک ٹنل کیس میں انڈس واٹرز ٹریٹی پر عملدرآمد کیلئے عالمی قانونی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر کردی۔۔۔

 چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 16 ستمبر کو جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرینگے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ بھارت کا چناب کا پانی موڑنے کا منصوبہ پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور پاکستان کی آبی سلامتی خطرے میں ہے ، حکومت کی خاموشی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...