امریکی جریدے کی یوگی آدتیہ ناتھ کی مسلم مخالف پالیسیوں پر تنقید
اسلام آباد(اے پی پی)امریکی جریدے فنانشل ٹائمز نے بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی پالیسیوں اور مسلمانوں سے متعلق بیانات پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ہندوتوا نظرئیے سے ہم آہنگ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ سیاسی بیانات کے ساتھ ایسی پالیسیوں پر بھی عمل پیرا ہیں جن پر ناقدین مسلمانو ں کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کرتے ہیں۔ رپورٹ میں جنوبی ایشیا کے ماہر کرسٹوف جیفرلو اور بھارتی صحافی سشانت سنگھ کے حوالے سے اترپردیش میں مسلمانوں کو مبینہ طور پر معاشی اور پولیس کارروائیوں کے ذریعے متاثر کیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments