گندم، آٹا کی من مانی قیمت، روٹی 25 روپے تک جا پہنچی

 گندم، آٹا کی من مانی قیمت، روٹی 25 روپے تک جا پہنچی

لاہور میں من گندم 4 ہزار 775 روپے بیچی جا رہی،20 کلو آٹے کا تھیلا نایاب 10کلو آٹے کا تھیلا1130اور 15کلو کا2125روپے تک فروخت ہونے لگا

لاہور (عمران اکبر) ہفتے کا آخری روز بھی مہنگی گندم، مہنگے آٹے اور مہنگی روٹی کے ساتھ شروع ہوا، گرانفروشی کا سلسلہ جاری، روزانہ لاکھوں روپے کا اضافی بوجھ عوام کی جیبوں پر پڑنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گندم 4 ہزار 775 روپے فی من فروخت کی جا رہی ہے جبکہ کم سپلائی کے باعث 10 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 130 روپے اور 15 کلو کا تھیلا 2 ہزار 125 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ،اس کے علاوہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا نایاب ہو چکا ہے ۔دوسری جانب سادہ روٹی سرکاری قیمت 14 روپے کے بجائے من مانی قیمت پر 20 سے 25 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔دریں اثناء گندم بھی مختلف شہروں میں من مانی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہے ، رحیم یار خان میں 4 ہزار 700، لاہور میں 4 ہزار 775، اسلام آباد میں 4 ہزار800، پشاور میں 4 ہزار850 جبکہ کراچی میں 4 ہزار900روپے فی من گندم فروخت کی جا رہی ہے ۔دوسری طرف محکمہ فوڈ سیفٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹے کی سپلائی میں کہیں بھی کوئی رکاوٹ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...