قانون کی حکمرانی کے بغیر ہزار صوبے بھی بے سود:شاہد خاقان
کوئی شک نہیں صوبے چل رہے نہ وفاق،نظام ختم ہو چکا :سابق وزیراعظم صوبوں کا معاملہ پر عجلت نظر آ رہی ، یہ تباہی کا راستہ :مباحثے میں اظہار خیال
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو چاہے ہزار صوبے بنا لیں کچھ نہیں ہوگا،اس میں کوئی شک نہیں کہ صوبے چل رہے ہیں نہ وفاق، نظام ختم ہو چکا ، پورا پاکستان کہہ رہا ہے نظام نہیں چل رہا، صرف صوبے مسائل کا حل نہیں، قانون کی حکمرانی بھی ضروری ہے ۔ ویژن فور پاکستان مباحثے میں اظہارِ خیال کرتے شاہد خاقان عباسی نے کہا صوبوں کا معاملہ بڑی بحث ہے اس پر جلدی نہیں کرنی چاہیے ، معاملے پر عجلت نظر آ رہی ہے یہ تباہی کا راستہ ہے ، پہلے یہ دیکھیں کہ ملک کیوں نہیں چل رہا صوبے نہ ہونا وجہ نہیں۔ 18ویں ترمیم کے بعد وسائل صوبوں کے پاس جاتے ہیں، وفاق کنگلا ہوگیا ، صوبے وسائل خرچ کس طرح کرتے ہیں اس نظام کو ہم کبھی نہیں دیکھتے ، صوبے بادشاہت کی طرح چلتے ہیں، یہاں وزیر اعلیٰ کے منہ سے جو نکلے وہ حکم بن جاتا ہے ، جب تک سارے نظام کو نہیں بدلیں گے صوبے بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments