ڈی جی حج جدہ کا تقرر، گریڈ 20 21 افسروں سے درخواستیں طلب

ڈی جی حج جدہ کا تقرر، گریڈ 20 21 افسروں سے درخواستیں طلب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل حج جدہ کی تقرری کے لیے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں تعینات گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق معیار پر پورا اترنے والے افسران کی نامزدگیاں لازمی دستاویزات کے ساتھ 2 ستمبر 2026 تک بھجوائی جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل حج کی اسامی گریڈ 20 یا 21 کی ہے اور وفاقی یا صوبائی حکومت کا ریگولر افسر درخواست دینے کا اہل ہوگا جبکہ عارضی چارج یا قائم مقام بنیادوں پر تعینات افسران اہل نہیں ہوں گے ۔ اس سے کم یا زیادہ گریڈ کے افسران زیرِ غور نہیں لائے جائیں گے۔

امیدوار کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویشن اور عمر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ کو 56 سال سے کم ہونا ضروری ہے ۔ ایسے افسران اہل نہیں ہوں گے جو آئندہ دو برس میں ترقی کے زون میں آ رہے ہوں، اگلے چار برس میں ریٹائر ہونے والے ہوں، ایک سے زیادہ مرتبہ بیرونِ ملک تعینات رہ چکے ہوں یا گزشتہ تین برس کے دوران بیرونِ ملک تعینات رہے ہوں۔امیدوار کا گزشتہ پانچ برس کا سروس ریکارڈ اچھا ہونا چاہیے اور اسے مختلف محکموں کے ساتھ کام، رابطہ کاری اور انتظامی امور کا تجربہ حاصل ہو۔ انتظامی و انتظامیاتی امور کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں اور خریداری سے متعلق فیلڈ یا سیکر ٹریٹ کا تجربہ بھی مطلوب ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...