ریکوڈک منصوبہ کی سکیورٹی کیلئے 56کروڑ70لاکھ بجٹ طلب

 ریکوڈک منصوبہ کی سکیورٹی کیلئے 56کروڑ70لاکھ بجٹ طلب

ضمنی گرانٹ کی منظوری کیلئے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزارت داخلہ نے ریکوڈک منصوبے کے سکیورٹی واجبات 56 کروڑ 70 لاکھ روپے فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوبی) کیلئے بجٹ مانگ لیا، وفاقی حکومت نے منظوری کے لیے معاملہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے ۔وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل چوبیس اگست کو ہوگا جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمری کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے ای سی سی کو 56 کروڑ 70 لاکھ 32 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کی سمری بھجوائی گئی ہے جس میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) کو ریکوڈک پراجیکٹ کی سکیورٹی کی مد میں ادائیگی کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری مانگی گئی ہے ۔ ای سی سی اجلاس میں مذکورہ گرانٹ کی منظوری دی جا ئیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...