وزیر ریلوے کا مزید 2بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
تمام بند ٹرینیں بحال کرینگے ، ایم ایل ون منصوبہ پر جنوری میں کام شروع ریلوے آمدن 27ارب اضافے سے 115ارب روپے ہوگئی :حنیف عباسی
لاہور،ملتان(اپنے کامرس رپورٹر سے ،خصوصی رپورٹر )وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مزید 2 اہم ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔شیڈول کے تحت موہنجو دڑو ٹرین 15 ستمبر اورسیالکوٹ سے راولپنڈی کے درمیان بند ٹرین 15 اکتوبر سے دوبارہ فعال کر دی جائیگی ، مرحلہ وار تمام بند ٹرینیں بحال کی جائینگی ۔ایم ایل ون (ML-1)منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا منصوبے پر ورکنگ اپنے آخری مراحل میں ہے ، آئندہ جنوری میں اس پر کام کا آغاز ہوگا،یہ منصوبہ ریلوے کا نقشہ بدل کر رکھ دے گا۔
دریں اثنا حنیف عباسی نے ملتان اور خانیوال ریلوے سٹیشن پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا ریلوے کی آمدن 88 سے بڑھ کر 115 ارب روپے ہوگئی ، محکمہ کی ڈیجیٹلائزیشن کررہے ہیں ، کچھ علاقوں کو محرومیوں کا شکار دکھا کر تقسیم کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔ 15 ستمبر کے بعد اپ گریڈ شدہ ٹرینوں کے ریک میں پرانی کوچ شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ،30 ستمبر تک ریلوے کے بیڑے میں 30 پاور وینز شامل ہوجائینگی، روہڑی تا کراچی ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 2.5 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوچکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments