پیپلز پارٹی کو الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی:فیصل راٹھور

پیپلز پارٹی کو الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی:فیصل راٹھور

نکیال، سہنسہ، کھوئی رٹہ ، کوٹلہ ودیگر حلقوں میں پی پی کی جیت کو شکست میں بدلا گیا نئی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ایکشن کمیٹی سے پیدا صورتحال سے نمٹنا ہوگا،میڈیا وفد سے گفتگو

مظفرآباد (محمد اسلم میر) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی۔ نکیال، سہنسہ، کھوئی رٹہ، چڑھوئی، مظفرآباد کے کوٹلہ اور کھاوڑہ سمیت بعض حلقوں میں جہاں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی بعد ازاں نتائج کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔ اسلام آباد میں آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل راٹھور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر قیادت اقتدار کے حصول کے لیے انتخابات اور حکومت بنانے کی جلدی میں تھی جب کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف تھا کہ پہلے آزاد کشمیر میں امن قائم کیا جائے اور اس کے بعد انتخابات کرائے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر حال میں انتخابات کراکے حکومت بنانے پر مصر رہی جس کے نتیجے میں آج آزاد کشمیر کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنا ہے جس کا قابل عمل حل مذاکرات ہیں۔فیصل راٹھور ممتاز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے تجویز کردہ سچ کمیشن کا قیام تمام سٹیک ہولڈرز کو موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ فراہم کرسکتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ نکیال، سہنسہ، کھوئی رٹہ، چڑھوئی، مظفرآباد کے کوٹلہ اور کھاوڑہ سمیت بعض حلقوں میں جہاں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی بعد ازاں نتائج کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیراعظم انہوں نے انتخابات کے دوران کسی قسم کی مداخلت نہیں کی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری محسن عزیز کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر پیپلز پارٹی ہر قانونی اور آئینی فورم پر جواب دے گی۔ اگر کسی امیدوار کو انتخابی عمل میں بے ضابطگی کی شکایت ہے تو الیکشن ٹربیونل سمیت آئینی و قانونی فورمز موجود ہیں جہاں شواہد کے ساتھ رجوع کیا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...