ترقیاتی منصوبوں کیلئے بروقت مالی معاونت یقینی بنائینگے ، احسن اقبال
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی ایڈجسٹمنٹ کے مرحلے سے گزر کر استحکام حاصل کیا ہے۔۔۔
یہ استحکام آسانی سے حاصل نہیں ہوا،معاشی استحکام ہماری منزل نہیں بلکہ پائیدار معاشی ترقی کی جانب سفر کا آغاز ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے بروقت مالی معاونت یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ برائے اگست کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت معاشی استحکام کو پائیدار معاشی تبدیلی میں تبدیل کرنا ہماری ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments