سکھر سے پہلے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سندھ کا اعتراض
حیدرآباد سکھر موٹر وے پرانا منصوبہ، دو وزرائے اعظم کے وعدے پر عمل نہیں ہو رہا وفاقی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کیوں نہیں کر رہی؟،جام شورو کا ایکنک اجلاس میں سوال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں سندھ حکومت نے وفاق کے دوہرے رویے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ سندھ نے حیدرآباد سکھر موٹر وے پر کام شروع ہونے سے پہلے پنجاب میں نئے موٹر وے منصوبے پر اعتراض اٹھایا ہے ۔سندھ حکومت نے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت وعدہ خلافی کر رہی ہے ۔
صوبائی وزیر جام خان شورو نے مطالبہ کیا کہ لاہور سیالکوٹ 296 کلومیٹر موٹر وے سے پہلے حیدرآباد سکھر موٹر وے پر کام شروع کیا جائے ۔ حیدرآباد سکھر موٹر وے پرانا اور انتہائی اہم منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود 2 وزرائے اعظم کے وعدے پر عمل نہیں ہو رہا۔جام خان شورو نے مزید کہا کہ ہر بار سندھ حکومت اور سندھ کے عوام کے ساتھ وعدہ خلافی ہوتی ہے ۔ اس دوران انہوں نے ایکنک اجلاس میں سوال اٹھایا کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیوں نہیں کر رہی؟۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments