فیلڈ مارشل کوامریکا، ایران کا اعتماد حاصل:نجم سیٹھی

فیلڈ مارشل کوامریکا، ایران کا اعتماد حاصل:نجم سیٹھی

وزیر اعظم نہیں وزیرداخلہ ایران جائینگے ، عاصم منیر IRGCسے بھی بات کرینگے ن لیگ مسائل نہیں نمٹائیگی تو وزیراعظم کی چھٹی:آج کی بات سیٹھی کے ساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد لیکر ایران جارہے ہیں کیونکہ انکے بغیر وہاں کوئی پکی بات نہیں ہو گی اور انہیں ایران اور امریکا دونوں کی حمایت بھی حاصل ہے ۔وزیرداخلہ محسن نقوی ساتھ ہونگے ،وزیر اعظم نہیں جائینگے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ''آج کی بات سیٹھی کے ساتھ''میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف کی بات میں اتنا وزن نہیں ہوتا جتنا فیلڈ مارشل کی بات میں ہوتا ہے ، امریکا اور ایران دونوں کوفیلڈ مارشل پر اعتماد ہے کہ یہ سیدھی بات کرنے والا آدمی ہے ، دھوکا نہیں دے گا، جو کہے گا وہی کرے گا اور جو وعدہ کرے گا وہ پورا کرے گا اور یہ کھری بات کرتا ہے ۔ عاصم منیر ایران جا کرIRGC سے بھی بات کرینگے ،میرے پاس کوئی خبرنہیں لیکن میراخیال ہے وہ سپریم لیڈٖر سے نہیں ملیں گے کیونکہ ایران ابھی اس پر تیار نہیں،وہ خفیہ لوکیشن پر ہیں تو فیلڈ مارشل کو وہاں لے جانا پڑے گا اور امریکا،اسرائیل مانیٹر کررہے ہونگے ۔ نجم سیٹھی نے آصف زرداری کے ایوان صدر سے چلے جانے کی خبروں بارے کہا یہ ساری افواہیں ہیں،کوئی صداقت نہیں،سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ زرداری ایوان صدر سے خود جائیں یا نکالے جائیں، گیم کیا ہورہی ہے۔

میں بتا دیتا ہوں،زرداری نے پہلے ہی 26ویں اور27ویں ترمیم میں انگوٹھا لگا دیا تھا،27ویں ترمیم پر وہ اپنی بات منوا سکتے تھے ، اس وقت انکی بات نہیں مانی گئی،اب وہ کوشش کررہے ہیں کہ 28 ویں ترمیم پر کوئی لین دین ہو جائے ،بات وہی ہے کہ سندھ کا سٹیٹس ،این ایف سی ایوار ڈ کا سٹیٹس،زرداری انکار کررہے ہیں، دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ ضد کررہی ہے کہ یہ کام ہم نے کروانا ہے ، اس وجہ سے 28 ویں ترمیم آنے میں تاخیر ہو گئی ہے ، کیونکہ اس میں لوکل گورنمنٹ اور نئے صوبے کا ایشو ہے ۔یہی وجہ ہے معاملہ اٹک گیاکیونکہ نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہیں مان رہی، اس پر زرداری نے یہ دھمکی دی کہ ایوان صدر چھوڑ دوں گا، اس وجہ سے صدرزرداری نے یہ خبریں چلوا دیں جسکاپیغام بھیجنا مقصد تھا،اگر ووٹ کیلئے حکومت پی ٹی آئی کو ملا لیتی ہے تو پھر پیپلز پارٹی کیلئے مسئلہ بن جائے گا، فرض کریں زرداری ایوان صدر چھوڑ دیتے ہیں تو الائنس ختم ہوجائے گا، ن لیگ حکومت چلی جائیگی، ساتھ زرداری کے گورنرز بھی فارغ ہوجائینگے ،اگر پی ٹی آئی ن لیگ کو سپورٹ نہیں کرتی تو پھربھی مسئلہ بن جائے گا،پہلے ہی مسائل ہیں، سیاسی عدم استحکام سے مزیدمسائل بڑھ جائینگے ،اگر ن لیگ یہ مسائل مینج نہیں کرے گی تو پھر شہباز شریف کی چھٹی ہوجائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...