خواتین،مخصوص طبقے کو ضمانتی رعایت میں ترجیح دی جاتی:ہائیکورٹ
ملزمہ پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر، مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ، ضمانت کی حقدار ہے میڈیکل ریکارڈ میں کوئی جان لیوا چوٹ نہیں:شوہر پر تشدد کیس کا تفصیلی فیصلہ
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین نے شوہر اور بیٹیو ں پر تشدد کے مقدمہ میں نامزد خاتون کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، تفصیلی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ آمنہ سعید کی ضمانت منظور کی جاتی ہے ، میڈیکل ریکارڈ کے مطابق کوئی ایسی چوٹ سامنے نہیں آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق غیر جانبدارانہ اور مزید انکوائری کے تحت ملزمہ ضمانت کی حقدار ہے ، ملزمہ فلسفے میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر اور اس کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں، قانون کے مطابق خواتین اور مخصوص طبقے کو ضمانت کی رعایت میں ترجیح دی جاتی ہے ، مقدمہ کی کارروائی پر اثر انداز ہونے یا شواہد سے چھیڑ چھاڑ کی صورت میں ضمانت منسوخی کی درخواست دی جا سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments