شہرمیں رات کو ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )شدیدحبس اور گرمی میں لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر،شام ہوتے ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی، لاہور میں بجلی بند رہنے سے رات کا سکون برباد، سکولز، کالجز،یورنیوسٹیز کے طلبہ اور کام پرجانے والے افراد کیلئے نیندپوری کرنا مشکل ہوگیا۔
غروب آفتاب کے بعد سے ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ جاری ، مغلپورہ، نشترپارک ، باغبانپورہ ، ہربنس پورہ، جلو، مناواں، داروغہ والا ، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت شہر بھر میں رات بھر بجلی کا آنا جانا لگارہا،مصطفی آباد، والٹن روڈ، چونگی امرسدھو،شاہدرہ، سبزہ زار، علی پارک، بھٹہ چوک، ساندہ،چوبرجی کے علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی اور سسٹم پر لوڈ بڑھنے سے شہر بھرمیں تکنیکی خرابیوں کی بھرمارسے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جینا محال کردیا۔ ٹرانسفارمر زجلنے کی شکایات میں بھی اضافہ ، ٹرانسفارمرز جلنے سے شہری گھنٹوں بجلی سے محروم رہنے پر مجبور، لیسکو کی رات کوبجلی کی طلب اوسط پانچ ہزار میگاواٹ سے زائد اورطلب کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ہائی لاسز فیڈرز پر شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments