متعدد علاقوں میں کل سے بارش ، راول ڈیم :آج سپل ویز کھولنے کا فیصلہ
لاہور،اسلام آباد (این این آئی،اے پی پی )ملک کے مختلف علاقوں میں کل (جمعرات )27اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اوردیگر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے ،لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اورکم سے کم 29ڈگری ،کراچی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے تاہم دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں مون سون کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو چکی ،ضلعی انتظامیہ آج 26 اگست کو صبح 6 بجے اس کے سپل ویز کھول دے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments