اسلام آباد کے وکلاء کا رویہ تکلیف دہ،پلیزانہیں سمجھائیں،جسٹس سومرو کاصدرسپریم کورٹ بارسے شکوہ

 اسلام آباد کے وکلاء کا رویہ تکلیف دہ،پلیزانہیں سمجھائیں،جسٹس سومرو کاصدرسپریم کورٹ بارسے شکوہ

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے سپریم کورٹ بار کے صدر سے وکلاء کے رویے اور غیر سنجیدگی پر شکوہ کردیا۔۔۔

گزشتہ روز کیسز کی سماعت کے دوران ایک کیس میں صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید عدالت پیش ہوئے ، جسٹس خادم حسین سومرو نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا اسلام آباد کے وکلاء کا رویہ دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے ،یہاں کے وکیل ہماری زیادہ معاونت نہیں کرتے ،میرا تعلق ایک گاؤں سے ہے وہاں پر بھی ایسا رویہ نہیں ہوتا،میں یہاں پر سیکھنے آیاتھا لیکن یہاں کچھ نہیں سیکھا،یہاں پر لوگ کسی عجیب طریقے سے بات کرتے ہیں،افسوس ہوتا ہے ، جسٹس خادم حسین سومرو نے ہارون الرشید ایڈووکیٹ سے کہا پلیز آپ بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن میں جاکر وکلاء کو سمجھائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...