سندھ میں جزا و سزا کا تصور نہیں،پولیس لوگوں کو خود بری کروا رہی : سپریم کورٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈی آئی جی سکھر کو طلب کر لیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا سندھ میں جزا و سزا کا تصور نہیں ہے ، سندھ پولیس خود لوگوں کو بری کروا رہی ہے ، اس کیس میں قتل کے 2 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، بہت سے کیسز میں پولیس مقدمات کے اندراج سے کتراتی ہے ۔انہوں نے کہا ایسے تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا، آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ ذاتی طور پر پیش ہوں۔ جسٹس صلاح الدین نے کہا سکھر اور لاڑکانہ کی صورتِ حال تو بہت ہی خراب ہے ۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments