10 ارب ڈالر کی سویپ لائن معاملہ پر تعمیری پیشرفت:وزیرخزانہ

10 ارب ڈالر کی سویپ لائن معاملہ  پر تعمیری پیشرفت:وزیرخزانہ

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے کہ 10 ارب ڈالر کی سویپ لائن معاملے پر پاکستان کوامریکا کی جانب سے تعمیری پیشرفت ملی ہے۔۔۔

 امید ہے کہ اگلے چند ماہ میں جواب مل جائے گا، درآمدات پرانحصارکی بجائے برآمدات پرمبنی ترقی ونمو پر گہری نظر ہے ، پاکستان رواں مالی سال میں یورو بانڈز سے 1 سے 2 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے جبکہ75 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کیلئے چوتھے ٹینڈرکی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں۔ فنانشل ٹائمز کو انٹرویومیں وزیرخزانہ نے کہا عالمی کیپٹل مارکیٹس میں واپسی کی منصوبہ بندی کے تناظرمیں پاکستان نے امریکا سے مالی تعاون پر توجہ مرکوز کی ہے۔

گزشتہ ماہ امریکاسے مانگی گئی 10 ارب ڈالر کی سویپ لائن کا مقصد نجی سرمایہ کاروں کو اعتماددینا تھا۔ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک(ایگزم بینک)اور ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کا اہم کردارہے جنہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مالی خطرات برداشت کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے ۔ حکومت درآمدات پر انحصار کم کرنے اورملک کو ادائیگیوں کے توازن کے مسلسل بحرانوں سے نکالنے کیلئے برآمدات کو فروغ دینا چاہتی ہے ۔ وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اورنگزیب سے پاکستان میں جرمن سفیر انا لیپل نے ملاقات کی ، موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں حالیہ بہتری پر مبارکباد دی اورپاکستان کی معاشی صورتحال میں پیشرفت کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...