قوم کو تقسیم کرنے کی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں :فضل الرحمن

 قوم کو تقسیم کرنے کی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں :فضل الرحمن

اقتدار بذاتِ خود مقصد نہیں، اس کا مقصد عدل و انصاف کا نفاذ ہونا چاہیے حکمرانوں کو اللہ ،رسولؐ کے احکامات کا احترام کرنا چاہیے ،سیرت کانفرنس سے خطاب

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہا کہ سیرت النبی ؐکے اجتماعات سے انسانیت کے لئے رسول اللہؐ کے پیغام کو تازہ کیا جاتا ہے ، صحابہ کرامؓ کی زندگی ہمارے لئے معیار ہے ، انہیں حق نہ سمجھنے والا گمراہ ہے ، کامیابی یا ناکامی ہماری ذمہ داری نہیں دین کے لیے محنت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، اقتدار بذاتِ خود مقصد نہیں، اقتدار کا مقصد عدل و انصاف کا نفاذ ہونا چا ہئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہماری آواز قوم تک نہیں پہنچنے دی، طاقت کی بنیاد پر کسی کو مسلط کرنا رسول اللہ ؐ کی تعلیمات کے خلاف ہے ،قوم، سیاسی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں، صوبوں کو توڑنے کے بجائے ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ، صوبوں کے حقوق اور این ایف سی ایوارڈ میں کمی نہیں ہونی چا ہئے ،مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ ظلم و جبر کے مقابلے میں عدل و مساوات کا نظام رسول اللہ ؐکی تعلیم ہے ،حکمرانوں کو اللہ اور رسولؐ کے فیصلوں اور احکامات کا احترام کرنا چاہیے ، ہمیں رسول اللہ ؐ کے اخلاق، تعلیمات اور طرز حکمرانی کو اپنانا ہوگا،دینی مدارس کی تعلیم کو جرم بنانا قابلِ قبول نہیں، پاکستان میں اسلام اور اسلامی قانون سازی کبھی ترجیح نہیں رہی، مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے قانون سازی کرنا آئین اور جمہوری نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...