قومی اسمبلی :حکومت اپوزیشن غیر ضروری معاملات میں الجھ گئیں
پار لیمنٹ ضلع کونسل کے مسائل تک محدود ، قومی معاملات پس پشت ، وسائل کا ضیاع
اسلام آباد(سہیل خان )قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن قومی معاملات پر توجہ دینے کے بجائے غیر ضروری معاملات میں الجھ گئیں ، پار لیمنٹ ضلعی کونسل کے مسائل تک محدود ہو گئی ، اجلاس کو نکتہ اعتراض پر چلایا جاتا رہا ۔ اس طرح غیر ضروری معاملات میں قومی وسائل کا ضیاع ہورہا ہے ،قومی معاملات کو پس پشت ڈال دیا گیا، یا کوئی سازبازہوئی یا دال میں کچھ کالا ہے ۔ آئے روز عمران خان کی صحت کے دعوے ایوان پر حاوی رہنے لگے ، قومی معاملات ،قانون سازایوان میں گلی محلوں کے معاملات پر اظہار خیال زیادہ کیا جا تارہا ۔ مذکورہ معاملات پس پشت ڈال دئیے گئے ۔پی ٹی آئی بھی عوامی ایجنڈے سے محروم نظر آتی ہے ، یہی حال حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کا ہے ۔پیپلزپارٹی کا خاموش احتجاج بس دکھاو ا کا ثابت ہوا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments