سابق سیکرٹری نرسنگ و مڈوائفری کونسل مستقلی کا NOCمنسوخ
یاسمین آزاد کو پولی کلینک ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت قومی صحت نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی سابق سیکرٹری و اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسمین آزاد کو مستقل کرنے کا این اوسی منسوخ کر دیا اور خدمات فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال کو واپس کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ یاسمین آزاد کو فوری طور پر کونسل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ہسپتال کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ یاسمین آزاد کو چارج چھوڑنے سے پہلے تمام سرکاری ریکارڈ، فائلیں اور دیگر اشیا متعلقہ حکام کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، کونسل نے پولی کلینک انتظامیہ کو قواعد و ضوابط کے تحت فوری کارروائی مکمل کرنے کیلئے مراسلہ بھجوایا گیا ہے ۔ یاسمین آزاد نے دنیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ مذکورہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ، انہوں نے ملازمت کے حوالے سے وزارت قومی صحت کے احکامات عدالت میں چیلنج کر رکھے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments