مودی حکومت میں ملکی نظام صحت کوشدیدمشکلات کاسامنا
29ریاستوں اور وفاقی علاقوں کے کسی ضلعی ہسپتال میں ماہر امراضِ گردہ موجود نہیں
اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں ملکی نظام صحت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹرز کی کمی نے لاکھوں شہریوں کیلئے علاج معالجہ مشکل بنا دیا۔ بھارتی جریدے دی وائر میں پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے حوالے سے شائع تفصیلات نے طبی سہولیات کی صورتحال پر سوالات اٹھا دیئے ، کم از کم 29 بھارتی ریاستوں اور وفاقی علاقوں کے کسی ضلعی ہسپتال میں ماہر امراضِ گردہ موجود نہیں۔ تقریباً 13 تا 16 فیصد نوجوان گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ماہرین کے مطابق صحت اور تعلیم جیسے بنیادی عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مودی حکومت کی توجہ ہندوتوا کی سیاسی حمایت مستحکم کرنے پر مرکوز رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments