چارجز ڈیجیٹلائزیشن، سنگل ونڈو اور ایئرپورٹس اتھارٹی کا معاہدہ
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان سنگل ونڈو نے سرحد پار تجارت کا نظام بہتر اور آسان بنانے کیلئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دیئے ، فضائی درآمدی کنسائنمنٹس پر کارگو تھروپٹ چارجز کی وصولی ڈیجیٹل بنائی جائے گی۔
چارجز وصولی کے کاغذی طریقہ کار کی جگہ پی ایس ڈبلیو پلیٹ فارم سے منسلک مکمل الیکٹرانک نظام متعارف کرایا جا رہاہے۔ جس سے تجارتی شعبے کیلئے یہ عمل زیادہ تیز، شفاف اور آسان ہو جائے گا۔ نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت سی ٹی سی کی ادائیگی پی ایس ڈبلیو پلیٹ فارم کے ذریعے دیگر متعلقہ ڈیوٹی اور فیس کے ساتھ الیکٹرانک طریقے سے ہو گی، بینک جانے ، نقدی سنبھالنے اور ایئرپورٹ پر غیر ضروری قطاروں کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments