57سرکاری ہسپتالوں کے گرد فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا فیصلہ
واسا ایجنسیوں کو اہم مقامات کی نشاندہی کرنے ،تنصیب کیلئے ٹاسک مل گیا ہسپتالوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لینے ،سہولیات موثر بنانیکا حکم
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کے گرد فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سرکاری ہسپتالوں میں آگ سے بچاؤ کے پیشگی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے اور فائر فائٹنگ کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کے 57سرکاری ہسپتالوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے ۔ ان ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق نئے فائر ہائیڈرنٹس نصب کیے جائیں گے جبکہ پہلے سے موجود فائر ہائیڈرنٹس کی دستیابی، فعالیت اور کارکردگی کا بھی فوری جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ہسپتالوں کے اطراف مؤثر فائر فائٹنگ کے لیے فائر ہائیڈرنٹ انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments