میری ٹائم سیکٹر تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کا نیا مرکز
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کا میری ٹائم سیکٹر تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کا نیا مرکز بننے کی جانب گامزن ہے۔
ملکی درآمدات و برآمدات کا تقریباً 90 فیصد حصہ غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کے ذریعے منتقل ہو رہا ہے جس کے پیشِ نظر کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا۔ بڑے بحری جہازوں کی آمد کے لیے نیویگیشن چینلز کی گہرائی بڑھانے کے ساتھ ہاربر کرافٹس اور کارگو ہینڈلنگ سہولیات کو جدید بنایا جا رہا ہے ۔ پورٹ کمیونٹی سسٹم، ویب بیسڈ کسٹمز، فیس لیس کسٹمز، ریئل ٹائم کنٹینر ٹریکنگ اور 24 گھنٹے کسٹمز آپریشنز سے کارگو کلیئرنس تیز اور شفاف ہو رہی ہے۔
این ایل سی، کے پی ٹی پپری ریلوے لنک اور ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کے ذریعے بندرگاہوں کو اندرونِ ملک منڈیوں سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ شپنگ پالیسی 2026، ٹرانس شپمنٹ پالیسی، نجی شپنگ اور جہاز سازی سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ گوادر پورٹ پر 'وِٹول' کے اشتراک سے پہلا بین الاقوامی بنکرنگ آپریشن مکمل کر کے ایل این جی کیریئر کو 2,500 میٹرک ٹن مقامی میرین فیول فراہم کیا گیا۔ علاوہ ازیں جہازوں کی ری سائیکلنگ، گڈانی ویسٹ مینجمنٹ، شرمپ فارمنگ اور فشرریز کے ذریعے بلیو اکانومی کو وسعت دی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments