پمز میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا انکشاف

پمز میں ایک ماہ قبل بھی  آتشزدگی کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پمز میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق پمز نرسنگ ہاسٹل میں 6 جولائی کی رات 3 بجے استقبالیہ میں آگ لگی جس سے 3 صوفے جل گئے تھے ،ہاسٹل میں مقیم 78طالبات محفوظ رہیں ،الیکٹریکل، فرانزک رپورٹ نہ ہونے کے باعث آگ کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تھا جبکہ ہاسٹل میں سی سی ٹی وی کیمرے ، فائرالارم اور ایمر جنسی پلان سرے سے موجود ہی نہیں تھا، دوسری جانب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ انہیں پمز ہسپتال میں 6 جولائی کو پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق علم نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...