پمز HVACسسٹم تبدیلی کے باوجود نرسری منتقل نہ کی گئی
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پمز ہسپتال کے ایم سی ایچ سینٹر میں ہیٹنگ وینٹلیشن اینڈ ائر کنڈیشن سسٹم (HVAC) کی تبدیلی کے جاری کام کے باوجود جنرل وارڈ اور نرسری نئے بلاک منتقل نہ کرنے، حفاظتی انتظامات و اقدامات اور ہسپتال کے شعبہ انجینئرنگ، میکینکل و الیکٹرک کی کارکردگی نے کئی سوالات کو جنم دیاہے۔
تقریباً ایک ماہ قبل ایمرجنسی، لیبر روم اور پرائیویٹ وارڈز نئے بلاک میں منتقل کیے گئے تاہم نرسری اور جنرل وارڈ کو منتقل نہیں کیا گیا۔ ایچ وی اے سی سسٹم تبدیل کرنے کیلئے سی ڈی اے نے نجی کنٹریکٹر کو ٹینڈر دیا ہے ۔ قبل ازیں پی ڈبلیو ڈی نے ایچ وی اے سی سسٹم تبدیل کیا تھا جس کی تحلیل کے بعد سی ڈی اے کو ذمہ داری دی گئی۔ ہسپتال کے پیش نظر کمپنی نے بجلی اور گیس سمیت حساس تنصیب کیلئے کس معیار کے حفاظتی انتظامات و اقدامات کیے اس پر شکوک و شبہات ہیں۔ پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران سکندر اور جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری وارث نے شعبہ انجینئرنگ، میکینکل و الیکٹرک کے اقدامات کے حوالے سے دنیا کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments