پمزدھڑے بندیوں کا شکار،ڈاکٹر پروفیسر وں کی مقدمے بازیاں

پمزدھڑے بندیوں کا شکار،ڈاکٹر  پروفیسر وں کی مقدمے بازیاں

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا ہسپتال گزشتہ کئی سالوں سے انتظامی امور میں گروپ بندی کا شکار، افسران کی گروپ بندی کے باعث ہسپتال میں بہتری کے بجائے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوا ہے۔۔۔

 پمز کے تمام بڑے عہدوں پر تعینات افسران کے مابین تعلقات خوشگوار نہیں ، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال درانی، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر مطاہر شاہ، ہیڈ آف ریڈیالوجی پرفیسر ڈاکٹر عائشہ ، پروفیسر جنرل میڈیسن، ڈاکٹر شفات خاتون، گیسٹرو کے پروفیسر سمیت متعدد اسسٹنٹ پروفیسر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کے مابین تعلقات اچھے نہیں ہیں، افسران نے ایک دوسرے کے خلاف عدالت میں کیس بھی کئے ہوئے ہیں ، انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف درخواستیں بھی دے رکھی ہیں۔ ڈاکٹر رانا عمران سکندر کے قریبی حکام میں ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنزیہ جلیل ، ڈائریکٹر پلاننگ و پراجیکٹ ڈاکٹر ضوفشاں، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل چودھری وارث ، ڈینٹل شعبے کے سربراہ پروفیسر عمر فاروق، نیفرالوجی کے پروفیسر ساجد عباسی ، ای این ٹی کے پروفیسر الطاف حسین ،شامل ہیں، افسران کی گروپ بندی کے باعث ہسپتال میں عملہ بھی گروپس میں بٹا ہوا ہے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے من پسند افسران پروفیسر اور ڈاکٹر مرضی سے کام کرتے ہیں اور دیگر افسران کو جواب نہیں دیتے ہیں ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مخالف گروپوں کے ڈاکٹر اور پروفیسر اور افسران ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ان کے افسران کی بات نہیں مانتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...