پارلیمنٹ کے فائر سیفٹی اقدامات کے معائنہ، بہتری کیلئے سفارشات طلب
اسلام آباد(نیوز رپور ٹر)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ اور سول ڈیفنس کو پارلیمنٹ کی فائر سیفٹی، فائر فائٹنگ اور ہنگامی صورتحال کے اقدامات کے معائنہ اور بہتری کیلئے تجاویز و سفارشات دینے کی درخواست کی ہے۔
سول ڈیفنس سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ارکان پارلیمنٹ اور ملازمین کے آگ لگنے کی صورت میں ہنگامی طور پر بحفاظت اخراج اور ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا معائنہ کرنے سمیت ان میں بہتری کی تجاویز اور سفارشات پیش کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments