پمز واقعہ افسوسناک ،کے پی میں امن کی ضرورت:گورنرکنڈی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال واقعہ افسوس ناک ہی نہیں دل دہلادینے والا ہے۔
خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،تحریک انصاف کے 14سالہ اقتدار ناقص پالیسیوں کی وجہ سے امن و امان کی بدترین تشویشناک صورت حال ہے ۔خیبرپختونخوا میں گورننس کے مسائل موجود ہیں، صوبے کو دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کی ضرورت ہے ، پی ٹی آئی احتجاج کے بجائے صوبے کی ترقی پر توجہ دی جائے ۔بانی کی رہائی کیلئے جدوجہدکے علاوہ ان کو کچھ نظر نہیں آتا۔ مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئیاور متحدہ اپوزیشن میں شمولیت فضل الرحمان کی سیاسی فتح ہے ۔ جماعت اسلامی نے دھرنے دیکر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کردیا ہے میرا مشورہ ہے کہ امیر جماعت اسلامی اپنا دھرنا ختم کریں تاکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی آجائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے قریب حکیم آباد میں جامعہ دار الہدی میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments