محسن نقوی اور گوہر میں رابطہ اچھی بات ہے :رانا ثنااللہ
لاہور( آئی این پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا رابطہ ہے یہ اچھا ہے اس کے ذریعے بات کرنی چاہئے۔۔۔
علی امین گنڈاپور کا بھی وزیرداخلہ سے رابطہ تھا، ہم نے ہمیشہ اس کو سراہا،ہم ہمیشہ زور دیتے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے ، میثاق جمہوریت ہواتوپھرتیسرے صاحب آگئے وہ آج تک سنبھالے نہیں جارہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی بنیاد پر نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو شفا ء ہسپتال ہی لایاجارہاتھا، ایجنسیز نے کہا شفاء ہسپتال لائے توامن وامان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ، کہاگیاکہ ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ پمز میں کرلیں۔حکومت نے فیصلے پر جو مؤقف اختیار کیا وہ بھی درست ہے ، قانون میں ہے کسی بھی قیدی کاسرکاری ہسپتال سے باہر علاج نہیں ہوسکتا، وزیراعظم توہین عدالت کے معاملے میں پارٹی نہیں، درخواست میں محسن نقوی کانام نہیں،سیکرٹری داخلہ کانام ہے ۔راناثنااللہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9مئی سے متعلق کہاتھا یہ ادارے پرحملہ تھا، 9 مئی کوفوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی،یہ بہت بڑا جرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پمز واقعہ افسوسناک اوروالدین کیلئے صدمہ ہے ، اس کی انکوائری ہونی چاہیے ،ملوث افراد کوسزا ملنی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments