سپاہی مقبول حسین کی آج 8ویں برسی ، قوم کا خراجِ عقیدت
اسلام آباد (آن لائن)وطن سے محبت، فرض شناسی اور عزم و استقامت کی لازوال مثال سپاہی مقبول حسین کی 8ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔۔۔
سپاہی مقبول حسین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے تراڑکھل سے تھا اور وہ پاک فوج کی 4 آزاد کشمیر رجمنٹ سے وابستہ تھے ، 1965 کی جنگ کے دوران انہوں نے بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جنگ کے دوران سپاہی مقبول حسین شدید زخمی ہوئے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ،چار دہائیوں پر محیط بھارتی قید کے بعد سپاہی مقبول حسین 17 ستمبر 2005 کو وطن واپس پہنچے ، ان کی ثابت قدمی نے انہیں قومی ہیرو کا مقام عطا کیا،سپاہی مقبول حسین 28 اگست 2018 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments