مریدکے :چلتی بس کے ٹائروں میں آگ لگ گئی، مسافروں کی چھلانگیں
مریدکے(نمائندہ دنیا)مریدکے جی ٹی روڈ پرچلتی بس کے ٹائروں میں اچانک آگ لگ گئی۔مسافروں نے بس کھڑی ہوتے ہی چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔بس عملے کو بروقت علم ہونے پر تمام مسافر آگ سے محفوظ رہے۔
ٹائروں میں آگ کا واقعہ پورے جی ٹی روڈ پر بنے گہرے کھڈوں کے باعث پیش آیا۔ تفصیل کے مطابق مبینہ طور پر ڈرائیور کی عقلمندی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ لاہور سے سیالکوٹ جانے والی مسافر بس میں راوی کمپلیکس کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگتے ہی ڈرائیور نے بس کو سڑک کنارے کھڑا کر دیا، جس پر تمام مسافروں نے فوراً کود کر اپنی جانیں بچائیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بس عملے کی بروقت کارروائی اور بس میں آگ بجھانے والے آلات موجود ہونے کے باعث لوگ زخمی ہونے سے بچ گئے ۔ تاہم آخر تک ریسکیو سمیت قانون نافذ کرنے والا کوئی ادارہ موقع پر نہ پہنچ پایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments