کرپشن ، اختیارات کا ناجائز استعمال، 2 جیل افسر معطل
میانوالی جیل کے سپرنٹنڈنٹ رسول بخش اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق شامل
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب کی جیلوں میں دو جیل افسروں کو معطل کر کے انکی جگہ نئے جیل افسروں کو تعینات کر دیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ میانوالی جیل رسول بخش اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ میانوالی جیل اسد طارق کو کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر معطل کیا گیا۔صدیق گل کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی،عارف شہزاد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر تعینات کر دیا گیا۔سمیع اللہ خاں کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سنٹرل جیل میانوالی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments