کوہستان مالیاتی سکینڈل، ایک اور ملزم کی پلی بارگین منظور

کوہستان مالیاتی سکینڈل، ایک اور ملزم کی پلی بارگین منظور

ملزم حریق احمدنے 40کروڑ 98لاکھ کی پلی بارگین کی درخواست دی تھی چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت نے بھی اسکی توثیق کردی

پشاور(دنیا نیوز) کوہستان مالیاتی سکینڈل میں ایک اور ملزم نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کرلی،کوہستان مالیاتی سکینڈل میں نامزد ملزم حریق احمد کی پلی بارگین منظور کرلی گئی، ملزم نے 40 کروڑ 98 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرلی،چیئرمین نیب کے بعد احتساب عدالت نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی توثیق کردی،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم حریق احمد داسو میں بینک کا آپریشن منیجر ہے ، ملزم کو کوہستان سکینڈل میں 40 کروڑ سے زائد ٹرانزیکشن ہوئی تھی،نیب کے مطابق ملزم کو عدالت نے سنٹرل جیل پشاور سے ضمیمہ ب پر نکال کر عدالت میں پیش کیا، احتساب عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کے حوالے سے بیان قلمبند کیا،نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی مرضی سے پلی بارگین کی درخواست دی تھی، جسے چیئرمین نیب نے منظور کیا، احتساب عدالت نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی گزشتہ روز توثیق کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...