اسلام آباد ہائیکورٹ:یکم ستمبر سے 5 ڈویژن 10 سنگل بینچز، ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ:یکم ستمبر سے 5 ڈویژن 10 سنگل بینچز، ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا،یکم ستمبر سے 5ڈویژن اور 10سنگل بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرارآفس کی جانب سے جاری ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پہلے ڈویژن بینچ میں چیف جسٹس اور جسٹس ایاز شوکت جبکہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس سرداراعجاز اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا،دوسرا ڈویژن بینچ صرف ٹیکس سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گا، روسٹرکے مطابق تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس عمیر مجید ملک،چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس محمد آصف جبکہ پانچواں ڈویژن بینچ جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شاہ رخ ارجمندپر مشتمل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...