راولپنڈی:حنا جاوید قتل کیس، 2 ملزموں کامزید4 روزہ ریمانڈ
راولپنڈی (احمد بھٹی)حنا جاوید قتل کیس کے دو گرفتار ملزموں کا مزید چار یوم کا ریمانڈ دیدیا گیا ،پولیس نے تفتیش کو نامکمل قرار دیتے ہوئے سات یوم کا ریمانڈ طلب کیا ، ملزموں کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے استدعا کی کہ ملزموں سے قتل میں استعمال ہونے والی اشیا برآمد کرنی اور قتل کی وجہ بارے تفتیش کرنی ہے ، ملزم فیصل اصغر سے پہلی اہلیہ ارم زیب کو دی گئی طلاق کے کاغذات، مقتولہ حنا جاوید سے نکاح نامہ کے کاغذات جبکہ ملزم ذیشان سے وقوعہ میں استعمال پیچ کس برآمد کرنا ہے ،عدالت نے ملزموں کو 2 ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments