پنجاب اسمبلی کا کل اجلاس ، ایجنڈا جاری، 5 بل پیش ہونگے

پنجاب اسمبلی کا کل اجلاس ، ایجنڈا جاری، 5 بل پیش ہونگے

محکموں سے متعلق سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز بھی ایوان میں پیش کئے جائیں گے

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل 31 اگست کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ۔ اجلاس دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے ،اجلاس میں ارکان اسمبلی کے محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق سوالات کے متعلقہ محکمے جوابات دینگے ۔ اجلاس میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں سے متعلق سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز، التوا کی تحریکوں اور سالانہ رپورٹس بھی ایوان کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سال 2022-23 ،لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، پنجاب دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلنس اتھارٹی کی سالانہ رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ایجنڈے کے مطابق پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (ترمیمی)بل 2026 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی)بل 2026 پر غور اور منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ پنجاب فوڈ سیفٹی لاز (ترمیمی)بل 2026 ،انسداد دہشت گردی (پنجاب ترمیمی)بل 2026 اور پنجاب اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی بل 2026 بھی منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...