وزیر اعظم آزادکشمیر کو مشورہ ہے سیاست سیکھیں:نجم سیٹھی
کسی کے ساتھ جھگڑا نہ کریں،سب کو ساتھ لے کر چلیں،رانا ثنا کو سیاسی مشیر رکھ لیں افتخار گیلانی اسٹیبلشمنٹ کی پہلی چوائس :’’ آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کو مشورہ دیا ہے کہ سیاست سیکھیں، کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہ کریں، سب کو ساتھ لے کر چلیں،دنیا نیوز کے پروگرام ’’ آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم گیلانی سے کہا کہ آپ نے گورنمنٹ ، پارلیمنٖٹ چلانی ہے ،آپ نے سکیورٹی معاملات دیکھنے ہیں،ایسا مت کرنا کہ سارے معاملات کسی اور کے حوالے کردینا،کیونکہ سیاست بڑی اہم ہوتی ہے ،ان کیلئے سیاست سیکھنا بھی ضروری ہے ،اس کیلئے پرانے لوگوں کو ساتھ لے کرچلنا پڑے گا،اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرنے ہوں گے ،میں سمجھتا ہوں ا ن کو ایک اچھا سیاسی مشیررکھنا چاہئے ، اس وقت میرے ذہن میں مشیر کا نام آرہا ہے ،جس کے اندرسیاسی شعور ہے ،وہ ہے رانا ثنا اللہ ۔ افتخار گیلانی کو رانا ثنائاللہ کے گھٹنے پکڑ لینے چا ہئیں کہ آپ میرے مشیربن جائیں۔مزید کہا کہ افتخار گیلانی اسٹیبلشمنٹ کی پہلی چوائس تھی،کیونکہ وہ پڑھے لکھے بھی ہیں، نوجوان ہیں، ڈلیور کرسکتے ہیں، پھر ایک سوال کھڑا ہوا ہے کہ اگر ان کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے تو انتخابات کیوں ہار گئے ،اس کے بارے میں مجھے معلومات نہیں ملی کہ کیا وجہ تھی،لیکن اب اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ( ن) کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے کہ مشترکہ نمائندہ ہوگا ، سب نے یہی فیصلہ کیا ہوگا کہ اس قسم کے شخص کی ضرورت ہے جو گڈ گورننس بھی کر لیں اور سکیورٹی کے معاملات دیکھ لیں،میں سمجھتا ہوں کہ نوازشریف نے افتخار گیلانی کو نامزد کرکے بہت اچھا کیا ،ان کا اچھا ریکارڈٖ ہے ، ممکن ہے نواز شریف نے یہ ہدایت دی ہو کہ تم گورننس پر توجہ دو ، کشمیر میں کچھ ڈویلپمنٹ کرو،تعلیم،صحت پر کام کرکے لوگوں کے دل جیتو،باقی چیزوں پر ہم فوکس کرلیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments