پشاور مقابلہ ،ارکان اسمبلی کے گھرلوٹنے والے 4ڈاکوہلاک
کراچی ، راولپنڈی ، دیر ،سوات ،حیات آباد،چمکنی میں 40کروڑکی وارداتیں کیں جھنگ میں ایم پی اے ،سندھ اسمبلی کے رکن کے گھرسے 168تونے سونالوٹ لیا تھا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور پولیس نے تھانہ یکہ توت کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 3 صوبوں اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک گینگ کے 4 ارکان کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا جبکہ 2 فرار ہوگئے ،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ہلاک ملزمان پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، گاڑیاں چھیننے اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے اور خود کو سکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ نے ڈی ایچ اے کراچی میں تقریباً 8 کروڑ روپے ، راجہ بازار راولپنڈی میں 10 کروڑ روپے اور دیر میں 5 کروڑ روپے کی مبینہ ڈکیتی کی تھی،سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ ملزمان نے سوات میں تقریباً 8 کروڑ روپے ، حیات آباد میں 80 لاکھ روپے اور چمکنی میں تقریباً 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی بھی کی تھی،پولیس کے مطابق ملزمان جھنگ میں ایم پی اے خالد سرگانہ کے گھر مبینہ ڈکیتی کی تھی، سندھ اسمبلی کے ایک رکن کے گھر سے 168 تولے سونا بھی لے گئے تھے جبکہ ملزموں نے اعلیٰ سرکاری شخصیت کے صاحبزادے سے تقریباً 6 کروڑ روپے کا مبینہ فراڈ بھی کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments