لکی مروت میں کارروائی 2خارجی دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں کارروائی  2خارجی دہشتگرد ہلاک

پشاور (اے پی پی)لکی مروت میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 خارجی دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے۔

تر جمان لکی مروت پولیس کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقہ شاہ حسن خیل (تھانہ سٹی کی حدود)میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مشترکہ طور پر رات کے اوقات میں ٹارگٹڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ، ایک دہشتگرد کی شناخت مبشر ولد اسلم خان کے نام سے ہوئی ہے ۔ مذکورہ دہشتگرد ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشتگردی کے متعدد سنگین مقدمات میں سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھا جبکہ دوسرے ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...