آرمی میڈیکل کور کے افسران کا دورہ پمز ، مختلف شعبوں کا معائنہ
سینئر پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر، میڈیکل افسران سے معلومات حاصل کیں ٹیم انتظامی و کلینکل خامیوں کی نشاندہی کر کے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریگی
اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر آرمی میڈیکل کور کے افسران نے پمز کا دورہ کیا، افسران نے ہسپتال کے سینئر افسران و پروفیسر ڈاکٹر زسے ملاقات کی اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے آرمی میڈیکل کور کو ہدایت کی کہ پمز کے بطور ادارہ امور کا جائزہ لیں اور انتظامی و کلینکل خامیوں کی نشاندہی کریں، پمز کو بہتر بنانے اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سفارشات و تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ، آرمی میڈیکل کور کے افسران نے گزشتہ روز پمز کا دورہ کر کے مختلف امور کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ہیں ، آرمی میڈیکل کور نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
آرمی میڈیکل کور کی ٹیم پمز کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا ئے گی ،پمز کے ایک پروفیسر اور یونٹ ہیڈ نے روزنامہ دنیا کو تصدیق کی ہے کہ آرمی میڈیکل کور کے افسران نے ان کے شعبے کا دورہ کیا ، پروفیسر نے کہا کہ ٹیم نے شعبے کے کام کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہیں ، پروفیسر کے مطابق ٹیم جائزہ رپورٹ تیار کرے گی ، وزیراعظم نے آرمی میڈیکل کور کو پمز کی معائنہ و جائزہ رپورٹ بنانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی بہتری کے لئے سفارشات و تجاویز تیار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments