اختیارات منتقلی کی حمایت

 اختیارات منتقلی کی حمایت

کراچی(آئی این پی ) سابق نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو نے انتظامی اور فیصلہ سازی کے اختیارات ضلع اور تحصیل سطح تک منتقل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 عوام کے قریب کیے جانے والے فیصلے بہتر طرزِ حکمرانی اور موثر عوامی خدمات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے وسائل کی شفاف اور منصفانہ تقسیم کے لئے صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح پر فنانس ایوارڈز کو لازمی قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا۔محمد میاں سومرو نے سرکاری فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لئے آزادانہ نگرانی، مسلسل آڈٹ اور سخت احتساب کا بھی مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...