پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پربیکری آ ئٹمز بھی مہنگی
بڑی ڈبل روٹی 270روپے تک فروخت،بن،شیرمال، رس کی قیمت میں اضافہ انڈے 250روپے درجن ،بچوں کو بریڈ،انڈے کھلانا بھی مشکل ہوگیا:شہری
لاہور( کامرس رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بیکری آ ئٹمز بھی مہنگی ہو گئیں،شہریوں کیلئے بچوں کو بریڈ،انڈے کھلانا مشکل ہوگیا۔ بڑی ڈبل روٹی 250 سے 270 روپے تک فروخت ہورہی ہے ، میڈیم بریڈ 180 سے 200 ، فروٹ بن 70 سے 80 روپے ،شیر مال 80 سے 90 روپے تک بک رہا،رس کے بڑے پیکٹ کی قیمت 280 اور چھوٹے کی 150 روپے مقررکر دی گئی ہے ، کیک رس 1700 روپے کلو تک فروخت کئے جارہے ہیں،فارمی انڈوں کی قیمت ریٹ لسٹ میں 241 روپے ہے لیکن مارکیٹ میں 250 روپے درجن تک بک رہے ہیں،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موسم گرماکی تعطیلات ختم ہونے پر سکول کھل گئے ہیں اور شہری بیکری آئٹمز خریدنے پر مجبور ہیں ،بیکری مالکان نے اشیا کی طلب بڑھنے پر قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ، ـ شہریوں نے مہنگائی کی لہر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے بچوں کا ناشتہ خریدنا مشکل ہوگیا ہے ،بچوں کا پیٹ پالیں یا بجلی کے بل ادا کریں کچھ سمجھ نہیں آتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments