چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے
لاہور (کورٹ رپورٹر)چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد کاشف کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فیصل آباد، جبکہ صبغت اللہ کا ظفروال سے جتوئی تبادلہ کردیا گیا،شاذب ڈار کو لاہور سے ظفر وال جبکہ محمد طاہر لطیف کو لاہور سے وہاڑی تعینات کردیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments