شفاف،منظم ڈیجیٹل اثاثوں کے نظام کو تیار کرنا ہوگا، وزیرخزانہ

شفاف،منظم ڈیجیٹل اثاثوں کے نظام کو تیار کرنا ہوگا، وزیرخزانہ

سینیٹرا ورنگزیب سے بلال بن ثاقب کی ملاقات، دورہ ہانگ کانگ بارے بریفنگ دی

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے مناسب حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھتے ہوئے جدت پسندی کو فروغ دینے والے ذمہ دار، شفاف اور منظم ڈیجیٹل اثاثوں کے نظام کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے ۔انہوں نے یہ بات پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب سے ملاقات میں کہی۔ بلال بن ثاقب نے وزیر خزانہ کو اپنے حالیہ دورہ ہانگ کانگ اور وہاں ہونے والی مصروفیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ بلال بن ثاقب نے وزیر خزانہ کو ہانگ کانگ کے پالیسی سازوں اور متعلقہ اداروں بشمول فنانشل سروسز اینڈ ٹریژری بیورو، ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی اور سکیورٹیز اینڈ فیوچرز کمیشن کے ساتھ ہونے والی تعمیری بات چیت سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...