بارش کے زحمت بننے کی وجہ کرپشن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ بے ضمیر اور پیسے کی لالچی اشرافیہ کی کرپشن کی وجہ سے ہر سال بارانِ رحمت ، زحمت بن جاتی ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جب بھی بارش آتی ہے کچھ لوگ تو خوش ہو کر پکوڑے یا چائے سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن بہت سے ایسے ہیں جو بارش کو دیکھ کر اپنے بچوں کو سینے سے لگا لیتے ہیں، ماؤں کے چہروں پہ خوف کے سائے لہرانے لگتے ہیں اور باپ فکر و پریشانی کا شکار ہوتے ہیں کہ کہیں آج پھر گھر بار پانی کی نذر نہ ہوجائے ،امیر کے بچے ہنستے اور غریب کے بچے روتے و مرتے ہیں۔ آخر کب تک میرے ملک کا غریب اور متوسط طبقہ بارش کے پانی میں اپنے گھر بار اور بچوں سمیت ڈوبتا رہے گا ؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments